پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،جنرل راحیل شریف ،چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے ۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے سے دریغ نہیں کرینگے ، آرمی چیف کا سیاہ چن میں فوجی جوانوں سے خطاب،گیاری میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی

اتوار 29 جون 2014 08:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے ۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہفتہ کے روز سیاہ چن کا دورہ کیا اور دنیا کے بلند ترین محاذ پر آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور گیاری میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی آرمی چیف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین موسم میں نوجوانوں کا بلند حوصلہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ فوج ہر طرح کے خطرات سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر ہمہ وقت تیار ہے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔