دہی، مکھن، پنیر، شہد، پھل، سبزیوں، چاکلیٹ بسکٹ، چیونگم، کاسمیٹکس ،ٹماٹرکیچپ سمیت 282 اشیا کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ،نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 28 جون 2014 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے دہی، مکھن، پنیر، شہد، پھلوں، سبزیوں، چاکلیٹ بسکٹ، چیونگم، کاسمیٹکس، میک اپ کے سامان، پرفیوم،، پاستہ، ٹماٹرکیچپ سمیت 282 اشیا کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر 568(I)/2014 جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے پہلے شیڈول کے چیپٹر 99، عارضی درآمد، بیگیج رولز 2006 اور ایس آر او نمبر 678(I)/2004 کے تحت درآمد ہونے والی اشیا پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جن اشیا کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے

ان میں آلو، دہی، مکھن، ڈیری مصنوعات، چیز، قدرتی شہد، انجیر، پائن ایپل، آم، امرود، مینگو پلپ، مینگو ٹین، گریپ فروٹ، نارنگی، کینو و دیگر پھل، سبزیاں، چلغوزے سمیت خشک میوہ جات، میکرونی، سوئیاں، اسٹفڈ ودیگر پاستا، اچار، سویا ساس، آئس کریم، یخنی، سیرپس واسکواشز، بیوریجز، مشروبات، منرل واٹر، کریسپ بریڈ، رس، جنجر بریڈ، بسکٹ اور بیکری کی دیگر مصنوعات، اگربتی، پرچون فروخت کے لیے درآمد کی جانے والی کتوں اور بلیوں کی خوراک، پرفیوم، میک اپ کا سامان، ہئیر کریم، ہیئر ڈائز، ٹوتھ پیسٹ، شیونگ کریم و آفٹر شیونگ لوشن، لکڑی کا تیار کردہ آفس فرنیچر، پلاسٹک فرنیچر، گرینائٹ، ماربل و دیگر پتھر،کوکنگ رینج، سیلنگ فین، ایگزاسٹ فین، ونڈوز، کمبائنڈ ریفریجریٹرز، فریزرز، واٹرڈسپنسر، شوکیس، کیبنٹ و دیگر اقسام کا فرنیچر، فوڈ گرائنڈر، فروٹ مکسچر، مائیکروویو اوون،الیکٹرک اوون، الیکٹرک ٹیبل لیمپس، پاکٹ سائزریڈیو کیسٹ پلیئرز، سٹیلائٹ ڈش ریسیورز سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :