شمالی وزیرستان سے افغانستان نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز نے واپس پاکستان آنا شروع کر دیا ،افغانستان سے272 افراد کرم ایجنسی پہنچ گئے

ہفتہ 28 جون 2014 08:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)شمالی وزیرستان سے افغانستان نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز نے واپس پاکستان آنا شروع کر دیا ہے۔افغانستان سے272 افراد کرم ایجنسی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے بنوں اور خیبر پختون خوا سمیت ملک کے دیگر شہروں کی جانب چار لاکھ 57ہزار 95ا?ئی ڈی پیز نے نقل مکانی کی ہیجبکہ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق افغانستان کا رخ کرنیوالے دس سے بارہ ہزار افراد میں سے272افراد واپس اپنے ملک آگئے ہیں اور ان لوگوں نے عارضی طور پر کرم ایجنسی میں رہائش اختیار کر رکھی ہے۔

ایف ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے مزید آئی ڈی پیز بھی کرم ایجنسی کا رخ کر رہے ہیں۔ جن کی رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 36 ہزار 938 خاندانوں میں سے بارہ ہزار 224خاندانوں میں فی خاندان بارہ ہزار روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جس کی مجموعی مالیت چودہ کروڑ، 66 لاکھ، 88 ہزار روپے ہے۔