طاہر القادری کا انقلاب سردیوں میں آئے گا ، پنجاب میں گلو بٹ کی حکومت ہے ، شیخ رشید،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار خادم اعلیٰ ہیں ، نواز لیگ کی قیادت فوج کی پیداوار ہے ، حکومت نے اداروں کے سربراہان کی تقرریاں اپنے خاندان میں بانٹی ہیں ، عام انتخابات میں نواز لیگ کی قیادت نے تاریخی دھاندلی کی ، افتخار محمد چوہدری نے ان کا ساتھ دیا جس کا تحفہ انہیں بلوچستان میں مل گیا ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا انٹرویو

ہفتہ 28 جون 2014 08:20

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا انقلاب سردیوں میں آئے گا ، پنجاب میں گلو بٹ کی حکومت قائم ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار خادم اعلیٰ ہیں ، نواز لیگ کی قیادت فوج کی پیداوار ہے ، حکومت نے اداروں کے سربراہان کی تقرریاں اپنے خاندان میں بانٹی ہیں ، عام انتخابات میں نواز لیگ کی قیادت نے تاریخی دھاندلی کی ہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب ضرور آئے گا سردیوں میں حکومت کیخلاف انقلابی تحریک شروع ہوجائے گی طاہر القادری اور پی ٹی آئی کو اکٹھنا ہونا چاہیے طاہر القادری ماہ رمضان کے بعد حتمی کال دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب حکومت حکومت نے تاریخی بربریت کی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار خادم اعلیٰ شہباز شریف ہیں رانا ثناء اللہ کی قربانی سے کام نہیں بنے گا حکومت کو جوابدہ ہونا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دیگر جماعتوں سے خطرہ نہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کی بنیادیں پل رہی ہیں نواز لیگ کی کابینہ کے اراکین حکومت مخالف پروپیگنڈا پر چل رہے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں گلو بٹ کی حکومت ہے وفاق میں میاں برادران کے چند مخصوص افراد کی حکمرانی ہے وفاقی حکومت نے جتنے اداروں میں تقرریاں کی ہیں خلاف میرٹ اور غیر قانونی کی ہیں سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ۔

سابقہ پی پی پی کی حکومت نے جو ملک کا حال پانچ سالوں میں کیا موجودہ حکومت نے ایک سال میں کردیا ہے حکومت نے عوام پر مہنگائی کے ڈرون گرانا شروع کردیئے ہیں حکومت نے حار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرائی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ایک حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت کا پارلیمنٹ میں بیٹھنا غیر مناسب ہوگا شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات افتخار محمد چوہدری مسلم لیگ نواز کے ساتھ تھے انہوں نے نواز لیگ کو اقتدار میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا افتخار چوہدری کے بیٹے صوبائی حکومت بلوچستان نے ایوارڈ دے دیا ہے ۔