میرے پاس لڑائی جھگڑوں کیلئے وقت نہیں ،ایک نہیں100ایف آئی اے اثاثوں کی تحقیقات کرلے ،طاہرالقادری ،حکومت گرانامنزل نہیں ،ہم اس سے آگے جائیں گے ،حکمران جلدقانون واحتساب کی گرفت اورجیل میں ہوں گے ،جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ،تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 جون 2014 08:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ میرے پاس لڑائی جھگڑوں کیلئے وقت نہیں ،ایک نہیں100ایف آئی اے اثاثوں کی تحقیقات کرلے ،حکومت گرانامنزل نہیں ،ہم اس سے آگے جائیں گے ،حکمران جلدقانون واحتساب کی گرفت اورجیل میں ہوں گے ،جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔

جمعہ کے روزلاہورکے ماڈل ٹاوٴن میں شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ شہداء کی یادمیں انقلاب آنے تک شمعیں جلائی جاتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھاکہ گرینڈالائنس نہیں بنایااورنہ ہی اس پربات کی ہے یہ روایتی الائنس ہوتاہے اوراس میں بہت سے پھڈے ہوتے ہیں کئی جماعتیں گرینڈالائنس کے حق میں ہیں اورکچھ مخالف ہیں

ان کاکہناتھاکہ حکومت کوایک ٹھوکرسے گرادیں گے ،اس کے بغیرہم آگے نہیں بڑھ سکتے تاہم حکومت گراناہماری منزل نہیں ہم اس سے آگے جائیں گے ہمارامقصدنظام کوبدلناہے ،ان کاکہناتھاکہ ایک نہیں 100ایف آئی اے ہمارے اثاثوں کی تحقیقات کرے ہم سے اثاثوں کاپوچھاجارہاہے ایک گھرمیں 3خاندان کے کیااثاثے ہیں ،چھان بین کرلیں انہیں معلوم ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

طاہرالقادری نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین انقلاب کے راستے کے انچارج ہیں ،میرے پاس سیاسی لڑائی کے لئے وقت نہیں ،ڈاکٹرطاہرالقادری نے جمعہ کے روزامیرجماعت اسلامی سراج الحق کوبھی فون کیااورانہیں 29جون کوسانحہ ماڈل ٹاوٴن پرہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جسے جماعت اسلامی نے قبول کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :