پاکستان اور بھارت کا خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ، مذاکرات اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے‘سجاتا سنگھ مذاکرات کیلئے پاکستان جائیں گی‘ بھارتی میڈیا

ہفتہ 28 جون 2014 08:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) پاکستان اور بھارت نے خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے‘ مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان جائیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور جنوبی ایشیاء کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دونوں عہدیداروں نے پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کو آگے بڑھانے پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی خاتون خارجہ سیکرٹری سجاتا سنگھ ایک اعلی سطحی وفد ے ہمراہ اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد روانہ ہوں گی جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے اور باہمی اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :