پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، بھارتی فوج کا الزام

ہفتہ 28 جون 2014 08:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی فوجیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اتہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔