امریکہ کاشمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکیلئے 80لاکھ ڈالرامدادکااعلان

جمعہ 27 جون 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)امریکہ نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات میں بے گھرہونیو الے لوگوں کی خوراک اورغذائی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے حکومت پاکستان کومزید80لاکھ ڈالرکی اعانت فراہم کی ہے ۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے فراہم کی جانے والی یہ امدادامریکی حکومت اورورلڈفوڈپروگرام کے زیراہتمام ”ٹوننگ پروگرام“کے تحت جاری کوششوں کاحصہ ہے ۔

”ٹوننگ پروگرام“حکومت پاکستان ،ورلڈفوڈپروگرام اورامداددینے والے بین الاقوامی اداروں کے مابین اشتراک ہے جس کے ذریعے پاکستانی حکومت کی جانب سے عطیہ کی جانے والی گندم کوصحت بخش آٹے میں تبدیل کرکے خطرے سے دوچارآبادیوں میں تقسیم کیاجاتاہے ۔امدادی رقم گندم کی پسوائی ،اسے صحت بخش بنانے ،ذخیرہ کرنے اورآٹے کی نقل وحمل اورتقسیم پراٹھنے والے اخراجات پرخرچ کی جاتی ہے ،حکومت امریکہ کے اس نئے عزم سے ورلڈفوڈپروگرام کولگ بھگ 38ہزارمیٹرک ٹن گندم کوصحت بخش آٹے میں تبدیل کرنے میں مددملے گی جس سے بے گھرہونے والے لوگوں کودومہینے سے زیادہ عرصے تک غذائیت سے بھرپورخوراک میسرآئے گی ۔

(جاری ہے)

2013ء میں ”ٹوننگ پروگرام“کے آغازسے لیکراب تک حکومت پاکستان نے ورلڈفوڈپروگرام کودولاکھ ایک ہزارمیٹرک ٹن گندم کاعطیہ دیکراس شراکتداری میں اہم کرداراداکیاہے ۔آٹھ لاکھ ڈالرکی اس اعانت سے یوایس ایڈاس پروگرام کیلیئے امداددینے والاسب سے بڑاعالمی ڈونربن گیاہے ،جواس مدمیں 31ملین ڈالراداکرچکاہے ،یہ رقم حکومت پاکستان کی جانب سے عطیہ کی گئی ساٹھ فیصدگندم کوصحت بخش آٹے میں تبدیل کرنے کیلیئے کافی ہے ۔یوایس ایڈکی قائمقام مشن ڈائریکٹرنینسی ایسٹس نے کہاکہ ”ٹوٹننگ پروگرام“کے حوالے سے امریکہ کاعزم فاٹامیں بے گھرہونے والی آبادی کی مددکرنے اورحکومت پاکستان ڈبلیوایف اورعالمی برادری کے درمیان انتہائی اہم شراکتداری کاغمازہے۔

متعلقہ عنوان :