قومی کرکٹرز کو ٹیکس وصولی کے نوٹس جاری،مصباح الحق کو 39 لاکھ، عمر اکمل کو 26 لاکھ، اظہر علی کو 25 لاکھ اور محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 27 جون 2014 07:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیئے ہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے 39 لاکھ ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے تاہم مصباح الحق نے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے محکمے سیوقت مانگ لیا ہے جبکہ کرکٹر عمر اکمل سے 26 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کو خط بھی لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس آفس نے کرکٹر اظہر علی کو 25 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس کی رقم جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :