شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے وزیراعظم فنڈ قائم ، وزیراعظم نے ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیدی ، ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری ملازمین سمیت عوام سے بھی عطیات جمع کروانے کی استدعا

جمعہ 27 جون 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے وزیراعظم فنڈز قائم کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈز میں دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم فنڈز قائم کردیا گیاہے جس میں ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری ملازمین سمیت عوام سے بھی عطیات جمع کروانے کی استدعا کی گئی ہے