آپریشن ضرب عضب، جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 11 دہشتگرد ہلاک، 6 ٹھکا نے تباہ، خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک ، تین خاصہ دار شہید

جمعہ 27 جون 2014 07:43

میرانشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فضائیہ نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں بھی دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد خاصہ داروں اور دہشت گردوں میں کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین خاصہ داروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ عنوان :