بجلی کی 6 تر سیلی کمپنیوں کی نجکاری بھی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ ،بجلی کی 2 پیداواری کمپنیا ں بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل

جمعرات 26 جون 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)حکومت نے بجلی کی 6 ترسیلی کمپنیوں کی نجکاری بھی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے لاہور ، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی سمیت دیگر ترسیلی کمپنیوں کے علاوہ بجلی کی 2 پیداواری کمپنیوں کو بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پرنجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کی فراہمی کے بھی اقدامات لے رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور زیر گردش قرضوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :