” جن کی جانیں گئی ہیں ان کے لواحقین سے مشورے کے بغیر وہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے“،گورنر پنجاب ڈاکٹر طاہر القادری کو عدالتی کمیشن میں پیش ہونے پر راضی نہ کر سکے

جمعرات 26 جون 2014 07:54

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) گورنر پنجاب غلام سرور خان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ماڈل ٹاؤن واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے یک رکنی عدالتی کمیشن کے روبرو پیش ہونے اور موقف پیش کرنے پر قائل نہ کرسکے‘ داکٹر طاہرالقادری نے اس حوالے سے بے لچک روئیے کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ جن کی جانیں گئی ہیں ان کے لواحقین سے مشورے کے بغیر وہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ گورنر پنجاب نے گذشتہ روز طاہرالقادری سے ملاقات میں ان سے استدعاء کی تھی کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کی انکوائری کیلئے قائم یک رکنی کمیشن سے تعاون کریں اور بیانات ریکارڈ کرائیں جس پر طاہرالقادری نے کہا کہ وہ اس حوالے سے تن تنہاء فیصلہ نہیں کرسکتے اس کیلئے وہ مکمل مشاورت کریں گے اور پھر جواب دیں گے۔