وزیراعظم نواز شریف نے داسو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم پر جلد کام کا آغاز کرینگے‘ ملک سے اندھیروں کو ختم کرکے روشنیوں کا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف

جمعرات 26 جون 2014 07:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ داسو منصوبے پر کام کا آغاز توانائی بحران کے خاتمے میں اہم سنگ میل ہے اور بہت جلد ملک سے اندھیروں کو ختم کرکے روشنیوں کا پاکستان بنادیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں داسو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی تھے۔ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 1320 میگاواٹ کا داسو پن بجلی منصوبہ دریائے سندھ پر تعمیر ہوگا اور منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس میں پہلا مرحلہ پانچ سال میں مکمل ہوگا اور پہلے مرحلے میں 1260 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور دریا کے بہاؤ پر لگائے جانے والے منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہوگی جبکہ منصوبے کی تعمیر کیلئے عالمی بینک بھی ایک ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر 40 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے قائم ہوسکتے ہیں لیکن اب تک دریائے سندھ سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب پانی سے بجلی پیدا کرنے والے آبی وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے توانائی بحران کا خاتمہ کرے گی اور بہت جلد ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے جگمگا دیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ اب حکومت 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم پر بھی بہت جلد کام شروع کردے گی