طاہر القادری کی جذباتی موومنٹ سے کہیں ہمارا نقصان نہ ہوجائے‘ مک مکا بہتر ہے‘ خواجہ سعد رفیق،وہ اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بناسکتے‘ ان کے ساتھی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہر آمریت کا ساتھ دیا‘ وفاقی وزیر کی سرکاری نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 جون 2014 07:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی جذباتی موومنٹ سے کہیں ہمارا نقصان نہ ہوجائے ان سے مک مکا کر لینا ہی بہتر ہے طاہر القادری اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بناسکتے طاہر القادری کے ساتھی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہر آمریت کا ساتھ دیا اور جانے والی حکومت کو دھکا دیا۔

پرویز الٰہی اور شیخ رشید کے ساتھ وہ کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ طاہر القادری اپنی باتوں کے دوران پھر جاتے ہیں اور لوگوں کو یزید‘ قاتل اور اس جیسے کئی اور نام دے دیتے ہیں لیکن بعد میں وہ نہ صرف پرانی بات بلکہ اپنے کام سے ہی اباؤٹ ٹرن لے لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ طاہر القادری سے اچھا تعلق رہا ہے جب 26 سال پہلے ان کے دعوے سنتے تھے تو اس وقت جان لیا تھا کہ یہ جھوٹا شخص ہے اس وقت انہوں نے دس ہزار کو دس لاکھ کا جلسہ قرار دیا تھا

انہوں نے کہا کہ حکومت کو طاہر القادری سے بات چیت کرکے انہیں سمجھانا چاہیے سانحہ مادل ٹاؤن جیسا بھی ہے ایک افسوسناک واقعہ ہے تاہم طاہر القادری اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بناسکتے ان سے بات کرلینی چاہیے کہ وہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے مک مکا کرنا ہی بہتر ہے ان کی موومنٹ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہے۔

(جاری ہے)

کہیں اس جذباتی موومنٹ میں ہم اپنا نقصان نہ کرلیں۔ یہ کون سا انقلاب ہے جس کی ہمیں سمجھ نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ قادری صاحب کے ساتھ ہر آمریت کے دور کے ٹاؤٹ ہیں باقیوں نے ایک بار اگر آمریت کا ساتھ دیا تو شیخ رشید اور پرویز الٰہی جیسے لوگ ہر آمر کے ساتھ رہے ہیں اور ہر جانے والی حکومت کو دھکا دیا ہے۔