مولانا کینیڈین ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے،خواجہ آصف ،حکومت طاہر القادری کے ڈالروں کی تحقیقات کرے گی،طاہر القادری منفی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں،ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خطے میں امن قائم ہوگا،جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں،حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق سلوک کر رہی ہے، انٹرویو

بدھ 25 جون 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا کینیڈین ڈاکٹر طاہر القادری کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے،حکومت طاہر القادری کے ڈالروں کی تحقیقات کرے گی،طاہر القادری منفی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں،ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خطے میں امن قائم ہوگا،جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں،حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق سلوک کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بیرونی ایجنڈا کے تحت پاکستان کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں،قوم نے ڈاکٹر طاہر القادری کے منفی ایجنڈا کو مسترد کردیا ہے،حکومت طاہر القادری کو بیرون ملک سے ملنے والی فنڈنگ کی تحقیقات قانون کے مطابق کرے گی،اگر سچ ثابت ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری فوج کو دعوت حکمرانی دے رہے ہیں،انقلاب کے نعرے لگانے والے ڈھیر ہوجائیں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے بعد خطے میں امن قائم ہوگا،حکومت دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے مکمل تیار ہے،آپریشن کی کامیابی کیلئے پوری قوم پرامید ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک ہی صفحہ پر ہیں،فوج طاہر القادری کو سپورٹ نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کے واقعات پیدا ہو سکتے ہیں،قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا،وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکموت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے،حکومت مشرف سے ذاتی انتقام نہیں کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کے لئے تمام آئینی راستے استعمال کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :