چیف الیکشن کمشنرکاتقررکیاجائے،سیدخورشیدشاہ کا وزیراعظم کو خط،کئی مہینے سے چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی پڑاہے ،ایڈہاک ازم پرنظام چلانااچھی بات نہیں،اپوزیشن لیڈر

بدھ 25 جون 2014 07:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے چیف الیکشن کمشنرکاتقررنہ ہونے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کئی مہینے سے چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی پڑاہے ،ایڈہاک ازم پرنظام چلانااچھی بات نہیں ،اپوزیشن لیڈرنے منگل کووزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں کہاکہ فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعدکئی ماہ گزرنے کے باوجودچیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی پڑاہے اوربطوراپوزیشن لیڈرمجھ سے سوالات پوچھے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنرکی تقرری پراپوزیشن لیڈراوروزیراعظم کی مشاورت آئینی تقاضہ ہے ایڈہاک ازم پرنظام چلانااچھی بات نہیں لہذاجتنی جلدی ہوسکے چیف الیکشن کمشنرکاتقررکیاجائے۔