متحدہ عرب امارات کے سفیر کا وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے معاون برائے ہوا بازی شجاعت عظیم سے رابطہ،ایمرئیس ائیرلائن کا رخ تبدیل کرنے پر احتجاج ، انتہائی مشکل حالات میں ایمرٹس پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ،ایسے اقدامات سے نقصان ہوسکتا ہے، عیسی عبداللہ

بدھ 25 جون 2014 07:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداللہ کا وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے معاون برائے ہوا بازی شجاعت عظیم سے رابطہ،ایمرئیس ائیرلائن کا رخ تبدیل کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ایمرٹس پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ،ایسے اقدامات سے نقصان ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے دبئی میں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سے رابطہ کیا اور طاہر القادری والی ایمرٹس ائیرلائن کا رخ تبدیل کرنے پر احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں جب دیگر ائیرلائنز اپنا آپریشن پاکستان سے ختم کررہے ہیں ہم جاری رکھے ہوئے ہیں،ایسے اقدامات سے ایمرٹس ائیرلائنز کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے،حکومت ایمرٹس کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے اقدامات سے پرہیز کریں جس سے ادارے یا ادارے کے ساکھ کو نقصان کا اندیشہ ہو۔