طاہر القادری توپ کا لائسنس مانگتے ہیں اور پستول کے لائسنس پر راضی ہوجاتے ہیں‘ خواجہ سعد رفیق،چوہدری سرور وفاق کا نمائندہ ہے‘ طاہر القادری نے طیارے کو گھنٹوں قابو میں رکھا‘ وفاقی وزیر ریلوے کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 جون 2014 08:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری توپ کا لائسنس مانگتے ہیں اور پستول کے لائسنس پر راضی ہوجاتے ہیں چوہدری سرور وفاق کا نمائندہ ہے۔ طاہر القادری نے گھنٹوں طیارے کو قابو میں رکھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی ٹریبونل حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے عدلیہ آزاد ہے میرٹ فیصلے کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن ٹریبونل جس کو طلب کرے گا وہ پیش ہوگا۔ گلو بٹ کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ن لیگ حکومت کا اسے کوئی تعلق نہیں ہے انصاف کے راستے میں رکاوٹ بننے کی ضرورت نہیں ہے جن پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں وہ انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے اشتعال انگیز بیانات سے ڈانڈا برداروں نے سو پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔