آپریشن ضرب عضب،پاک فوج نے جڑواں شہروں میں3ریلیف کیمپ قائم کردئیے

منگل 24 جون 2014 08:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے جڑواں شہروں میں3ریلیف کیمپ قائم کردئیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں2اور اسلام آباد میں 1ریلیف کیمپ قائم کیا گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں ایک ریلیف کیمپ پولوگراؤنڈ ریس کورس پارک میں اور دوسرا عمران خان ریونیو چکلالہ سکیم تھری میں قائم کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ریلیف کیمپ فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں قائم کیا گیا ہے،ریلیف کیمپس میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء اکٹھی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :