پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے ایک سابق افسر نواب زبیری کو بیٹے بہو اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کئی ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران ایک لاکھ ڈالر نقد لگڑری گاڑیاں اور قیمتی اشیا بھی اپنے قبضے میں لے لیں،زبیری کے سنٹر کو رشوت لیکر نسخے دینے والے بعض پاکستانی اور بھارتی ڈاکٹروں کی گرفتاری بھی عنقریب متوقع

منگل 24 جون 2014 08:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے ایک سابق افسر نواب زبیری کو بیٹے بہو اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کئی ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو رشوت دیکر جعلی بلوں کے ذریعے حکومت سے لاکھوں ڈالر وصول کئے عدالتی دستاویزات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران ایک لاکھ ڈالر نقد لگڑری گاڑیاں اور قیمتی اشیا بھی اپنے قبضے میں لے لیں نیو جرسی میںMRI اور ڈایگناسٹک سنٹر کے نام پر قائم ادارے کے مالک ریحان زبیری بہو حمیرا پراچہ فیصل پراچہ اور 12 دیگر افراد کو ضمانت پر رہا ئی کیلئے ایک ملین ڈالر جمع کرانے کا حکم دیا گیاھے

نواب زبیری نے کچھ عرصہ قبل وزارت خارجہ سے ریٹائرمنٹ لیکر اپنے بیٹے ریحان زبیری کی کمپنی میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں بتایا جاتا ھے کہ زبیری کے سنٹر کو رشوت لیکر نسخے دینے والے بعض پاکستانی اور بھارتی ڈاکٹروں کی گرفتاری بھی عنقریب متوقع ہے ان میں کئی ڈاکٹر گرفتاری کے خوف سے روپوش ھو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :