ڈاکٹر طاہر القادری نے جناح ہسپتال میں ماڈل ٹاؤن واقعہ میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چوہدری پرویز الہیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے

منگل 24 جون 2014 08:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جناح ہسپتال میں ماڈل ٹاؤن واقعہ میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری سرور اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے جناح ہسپتال پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ کارکنون نے طاہر القادری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ طاہر القادری نے زخمی کارکنوں سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔