قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹوبورڈنے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی 2ریفرنسزاورتین انکوائریوں کی منظوری دیدی،سابق چیئرمین واپڈاشکیل درانی واپڈاکے خلاف درج شکایت بے بنیادثابت ہونے پرمذکورہ شکایت ختم کرنے کی منظوری

منگل 24 جون 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)قومی احتساب بیورو(نیب)کے ایگزیکٹوبورڈنے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی 2ریفرنسزاورتین انکوائریوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ سابق چیئرمین واپڈاشکیل درانی واپڈاکے خلاف درج شکایت بے بنیادثابت ہونے پرمذکورہ شکایت ختم کرنے کی منظوری دی ہے ۔پیرکے روزنیب کے ایگزیکٹوبورڈکااجلاس چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹراسلام آبادمیں ہوا۔

اجلاس میں ایگزیکٹوبورڈنے 2ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں دائرکرنے کی منظوری دی ہے ،پہلاریفرنس سابق سیکرٹری سوشل ویلفیئرنعیم خان اورسابق ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمحمدعرفان کے خلاف تواناپاکستان منصوبہ میں منظورکیاگیاہے ۔مذکورہ کیس پرملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپراختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے فوڈسپلائی منصوبہ وائٹہ پاکستان کودیااورمنصوبہ ایوارڈکرنے میں پبلک پروکبورنمنٹ رولز2004ء کی خلاف ورزی کی گئی اورکرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو164.7ملین روپے کانقصان پہنچایاگیا۔

(جاری ہے)

بورڈنے دوسراریفرنس شیخ محمدافضل سمیت 11ملزمان کے خلاف فیصل بینک قرض فراڈبینک کیس میں منظورکیاہے ۔مذکورہ کیس میں ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپرجعلی دستاویزات اورمتعلقہ ڈاکومنٹس پربینک سے کروڑوں روپے کاقرض حاصل کیااوریہ قرض واپس نہ کرکے بینک کو388ملین روپے کانقصان پہنچایا۔ایگزیکٹوبورڈنے وفاقی ٹیکس محتسب سے ایف بی آرکے ان افسران وملازمین کے خلاف کمنٹس طلب کرنے کافیصلہ کیاہے ،جنہوں نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ٹیکنیکل ورائلٹی فیسیں ادانہیں کیں مگرفرنچائزحاصل کرتے رہے ۔

بورڈنے سابق صوبائی وزیربرائے لوکل گورنمنٹ آف سندھ ،بلوچستان ،سابق ممبرآف قومی اسمبلی سردارعاطف علی سنجرانی اورسابق سیکرٹری پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )اسلام آبادسہیل کریم ہاشمی کے خلاف تین انکوائریاں بندکرنے کی منظوری دی ہے اورقراردیاہے کہ ان کے خلاف کوئی ایسے ثبوت ہاشوایدریکارڈپرنہیں لائے گئے جن سے ان پرالزامات ثابت ہوں ۔

ایگزیکٹوبورڈنے ایم ایس سعداللہ خان اینڈبرادرزپرائیویٹ لمیٹڈلاہورکے خلاف پاکستان سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کرنے کافیصلہ کیاہے تاہم اس بات کااندازہ لگایاجاسکیں کہ مذکورہ کمپنی کے خلاف قرض فراڈکے کیس کاکیاسٹیٹس ہے ۔ایگزیکٹوبورڈنے سابق چیئرمین واپڈاشکیل درانی کیخلاف شکایات کوناکافی شواہدکی بنیادپربندکرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ایگزیکٹوممبربورڈسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاکہ کرپشن کے خلاف نیب کے کردارکومزیدفعال بنایاجائے تاکہ لوٹی ہوئی دولت ملک کے قومی خزانے میں جمع کروائی جاسکے ۔انہوں نے تمام ریجنل کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرانی اورزیرالتواء انکوائریوں وتحقیقات کوحتمی شکل دیکران کی رپورٹ جمع کروادی جائے۔

متعلقہ عنوان :