آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردوں کاخاتمہ ہے، حکومت ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کو دعاوں اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے،، طاہر القادری کے بارے میں میڈیاکوریج میں سنسنی خیزی پیدانہیں کی جانی چاہیے۔ ترجمان

منگل 24 جون 2014 08:11

اسلام ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء ) حکومت نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے شروع کیا گیا ،فوج کو دعاوں اور عوام کے تعاون کی اشدت ضرورت ہے ۔ حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جنگ میں کامیابی کیلئے فوج کو دعاؤں اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے اپنا کرداراداکرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اس نازک وقت میں ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ بے گھر افراد کوریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ' بے گھر افراد کے مسائل کم کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ طاہر القادری کے بارے میں میڈیاکوریج میں سنسنی خیزی پیدانہیں کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :