وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم طاہرالقادری کے دبئی سے پاکستان آمد، جہاز میں اسلام آباد میں نہ اتارے جانے اور لاہور بھیجنے کے معاملے کی مکمل طور پر خود مانیٹرنگ کر تے رہے ، ایمرٹس ایئرلائن کا پاکستان کے ہوابازی ڈویژن سے رابطہ ، طاہرالقادری کے معاملے کو جلداز جلد نمٹایا جائے ورنہ تحریری درخواست دی جائے گی، ایئرلائن کمپنی

منگل 24 جون 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم طاہرالقادری کے دبئی سے پاکستان آمد اور ان کے جہاز میں اسلام آباد میں نہ اتارے جانے اور لاہور بھیجنے کے معاملے کی مکمل طور پر خود مانیٹرنگ کررہے ہیں اور وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو لمحہ بہ لمحہ کی خبر دے رہے ہیں جبکہ ایمرٹس ایئرلائن نے پاکستان کے ہوابازی ڈویژن سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ طاہرالقادری کے معاملے کو جلداز جلد نمٹایا جائے ورنہ تحریری درخواست دی جائے گی۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جس ایئرلائن پر طاہرالقادری دبئی سے اسلام آباد روانہ ہوئے

اس ایئر لائن کو اسلام آباد کی بجائے لاہور میں اتارا گیا‘ کے اعلی حکام نے دبئی سے جہاز کے عملے سے بات چیت کرنے کے بعد پاکستانی ہوابازی کے شعبے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کیلئے آنے والی پرواز کو لاہور میں اتارنا قانون کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان معاملے کو جلداز جلد کلیئر کرے ورنہ ہم تحریری طور پر درخواست دے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوابازی شجاعت عظیم طاہرالقادری کے حوالے سے ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی کو تمام صورتحال سے باخبر رکھے ہوئے ہیں۔