یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے سوا دیگر صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانی پڑے گی‘ شاہد خاقان عباسی،وزارت کو اوگرا کی ردوبدل کا انتظار ہے‘ اس کے بعد نئی ایڈوائس جاری کی جائے گی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 جون 2014 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے سوا دیگر صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانا پڑے گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت کو اوگرا کی طرف سے ردوبدل کی سمری کا انتظار ہے اس کے بعد گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق ایڈوائس جاری کی جائے گی تاہم ہدایت کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں کی جائے گی۔