بھارت کشمیر کے تین شہروں میں پناہ گزینوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی کے ذریعے کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے ،سید علی گیلانی

منگل 24 جون 2014 07:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے تین شہروں میں پناہ گزینوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر کے کشمیر کی ڈمیوکرگرافی تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

سیرنگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تحریک آزادی کو کمزور کرنے کے لئے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئی دہلی کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے حریت پسند جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی رائے کو متحرک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبد اللہ کیس اتھ ملاقات کے دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے پناہ گزینوں کو آباد کرنے کے لئے منصوبہ پر بات کی جو کہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔

متعلقہ عنوان :