کشمیر بارے او آئی سی کی حالیہ قرار داد ناقابل قبول ہے ،بھارت،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا ،کسی دوسرے فریق کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخل کی اجازت نہیں دیں گے،سجانا سنگھ

منگل 24 جون 2014 07:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)بھارت نے کشمیر کے متعلق او آئی سی کی تازہ قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور او آئی سی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان سباتا سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے 41 ویں اجلاس میں جو قرار داد منظور کی گئی وہ کسی بھی طور پر حق بجانب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کررہی ہے اور غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :