بین الاقوامی علماء کانفرنس برائے انسداد پولیو میں علماء کرام کو وعدے سے کم پیسوں کی ادائیگی کا انکشاف

پیر 23 جون 2014 05:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)بین الاقوامی علماء کانفرنس برائے انسداد پولیو میں علماء کرام کو وعدے سے کم پیسوں کی ادائیگی کی گئی ۔علماء کا حکام بالا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ۔ علماء کرام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت ہیلتھ اینڈ ریگولیشن سروسز کے حکام نے ہم سے10000 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا کہ آپ اس میں شرکت کریں تو آپ کو پیسے دیں گے۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا اور یہ بھی کہا کہ جب ضرورت پڑی تو ڈنکے کی چوٹ پر وعدہ خلافی کا پردہ چاک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر علماء کرام کو2500 سے3500 روپے دیئے گئے اس سے تو گاڑی کا پٹرول بھی نہیں ڈالا جا سکتا۔خبر رساں ادارے نے وزارت کے پی آر آر ساجد شاہ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام ہم نے نہیں بلکہ یو ایس ایف کی فنڈنگ سے ہوا ہے۔وزارت کا نوٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اس حقیقت پر یہ کہ اس پروگرام کا سارا کنٹرول وزارت نے سنبھالا اور وزیر ملکت سائرہ افضل تارڑ نے بھی یہاں آ کر خطاب کیا تھا

متعلقہ عنوان :