طاہرالقادری کوحراست میں لینے کی تجویززیرغورنہیں ، پرویزرشید،پرویزالٰہی ہمیں اخلاقیات کاسبق نہ سکھائیں،وفاقی وزیراطلاعات

پیر 23 جون 2014 05:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ طاہرالقادری کوحراست میں لینے کی تجویززیرغورنہیں ،پرویزالٰہی ہمیں اخلاقیات کاسبق نہ سکھائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کاجہازکہیں اورنہیں موڑاجائیگا،قادری صاحب تسلی رکھیں طاہرالقادری کے حامیوں کی نقل وحرکت پرکوئی پابندی نہیں ۔حفاظتی انتظامات کے باعث راولپنڈی اوراسلام آبادکی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں اورحفاظتی اقدامات کے پیش نظرراستے بندکئے ہیں ،بارودسے بھری گاڑیوں کوشہروں میں داخلے سے روکناہے ۔