وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات،طاہر القادری کی آمد پر امن وامان قائم رکھنے سمیت اہم امو ر پر تبا دلہ خیال

پیر 23 جون 2014 05:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے رائے ونڈ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ۔دوطرفہ ملاقات میں طاہر القادری کی آمد پر امن وامان قائم رکھنے پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں واقعہ اپنی رہائش گاہ رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔دوطرفہ ملاقات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پر امن وا مان کو قائم رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے بارے میں بھی معلو ما ت لیں۔