بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہوگا

اتوار 22 جون 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سفارشات نیپرا کو بجھوا دیں ہیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 8 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی لاگت 62 ارب 93 کروڑ روپے رہی۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہوگا

متعلقہ عنوان :