پاکستان یورپی مرکز برائے ایٹمی تحقیق کی جنرل کونسل کا ممبرمنتخب ، ممبر شپ سے ثابت ہوگیا پاکستان ایک زمہ دار جوہری ملک ہے ، دفتر خارجہ

ہفتہ 21 جون 2014 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء ) پاکستان ایٹمی تحقیق کے یورپی مرکز کی جنرل کونسل کا باضابطہ رکن بن گیا ہے۔فورم نے پاکستان کی CERN کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ کیلئے درخواست سرکاری طورپر تسلیم کرلی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سینٹر دنیا کی نمایاں سیاسی تنظیموں میں سے ایک ہے جو کہ 1954 ء سے توانائی خصوصاً فزکس سے متعلق تحقیقات کرتاہے۔پاکستان تنظیم کا ایسوسی ایٹ ممبر بننے والا پہلا ایشیائی ملک ہے CERN کے دوسرے دو ایسوسی ایٹ رکن ملک ترکی اور سائبیریا ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو CBRN کا رکن بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو کہ پرامن مقاصد کیلئے سول نیو کلیئر ٹیکنالجی کے استعمال کے بھرپور تقاضے پورے کررہا ہے۔