دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن میں پوری قوم متحدہے ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادربلوچ،آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد5لاکھ تک ہوسکتی ہے ،وفاقی وزیرریاست وسرحدی امور

ہفتہ 21 جون 2014 08:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)ریاستوں اورسرحدی امورکے وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن میں پوری قوم متحدہے ،آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،آپریشن کے پیش نظرنقل مکانی کرنیو الوں کی تعداد5لاکھ تک ہوسکتی ہے ۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابی ملے گی ،حکومت اورفوج کے ساتھ ساتھ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحدہے ،قوم کودہشتگردی کاقلع قمع کرنے کیلئے ہرحال میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہوناپڑیگا،قوم کوبڑے مقاصدکے حصولکیلئیبڑی قربانیاں دیناپڑتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،تاہم حکومت اورفوج کی خواہش ہے کہ آپریشن جلدازجلدختم ہواورملک میں امن قائم اوردہشتگردوں کاخاتمہ ہوانہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے بہتربندوبست کرسکتے اوراس حوالے سے چاررکنی کمیٹی قائم کردی گئی ،جس کے فوکل پرسن کمشنربنوں کریں گے ،جبکہ دیگرارکان میں بریگیڈئیرمختار،ایف ڈی ایم اے ،اورسیفران کے افسران شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعدادپانچ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ،اب تک ڈھائی لاکھ کے قریب نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ،نقل مکانی کرنے والوں کودوکٹیگریزمیں تقسیم کیاگیا،ابتدائی طورپرنقل مکانی کرنے والوں کوفی گھربارہ ہزارروپے جبکہ کرائے کے گھروں میں رہائش اختیارکرنے والوں کوتین ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔

جبکہ بڑے خاندانوں کو24ہزارروپے فراہم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاق نے متاثرین کیلئے 50کروڑروپے جاری کردیئے ہیں ،عوام کی محفوظ منتقلی تک کرفیومیں نرمی رہے گی ،متاثرین کواپنی طرف سے تمام وسائل فراہم کرائے ہیں ،بیرونی امدادکوئی وصول نہیں ہورہی ،نقل مکانی کرنے والوں کیلئے 10طبی مراکزکیمپ قائم کرلئے مسائل نہیں لیکن ہماری نیت اورعزائم پختہ نہیں ہیں ،وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں صوبائی حکومت تعاون کررہی ہے ،آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کی ماوٴں اوربہنوں کوسلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاحقائق پیش کرے ،نقائص اوراشتعال سے گریزکرے۔

متعلقہ عنوان :