مانسہرہ‘ پولیس وین پر بم حملہ ،3اہلکار جاں بحق ،1زخمی

ہفتہ 21 جون 2014 08:32

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) مانسہرہ میں پولیس وین پر گشت کے دوران بم حملے میں 3اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مانسہرہ کے علاقے تورغر کے قریب نوے کلے میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس وین پر بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موبائل میں سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جسے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :