مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 21 جون 2014 08:32

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء ) پاکستان اور روس نے دوطرفہ عوامی مفاد کے مختلف شبعوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، یہ اتفاق رائے وزیراعظم پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں ہوا، اس موقع پر سرگئی لاروف نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وعت دینا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلق نہ صرف دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے خطے میں استحکام اورخوشحالی آئے گی۔

سرتاج عزیزنے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاکستان میں بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پاکستان کے لئے نیا وڑن ہے جوملکوں کے ساتھ اقتصادی اشتراک عمل پیداکرنے پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ اس لئے پاکستان تجارت ' توانائی ' بنیادی ڈھانچے کی ترقی ' دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں روس کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات چاہتاہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے جنگی ہیلی کاپڑز فراہم کرنے کی منظوری پر روسی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہویے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دفاعی شبعے میں تعاون کا یہ سلسلہ مذید بڑھے گا ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ' انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں تعاون' منشیات کی روک تھام اور شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :