وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ، اراکین پارلیمان کی جانب سے فنانس بل 2014-15ء کیلئے مجوزہ ترامیم پرنظرثانی ، چیئرمین ایف بی آر کی مجوزہ ترامیم پرممکنہ عملدرآمداورمحاصل اکٹھے کرنے کے اثرات پرتفصیلی بریفنگ

ہفتہ 21 جون 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیرصدارت جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس میں اراکین پارلیمان کی جانب سے فنانس بل 2014-15ء کیلئے مجوزہ ترامیم پرنظرثانی کی گئی ،فیڈرل بیوروآف ریونیوکے چیئرمین طارق باجوہ نے وفاقی وزیرخزانہ کومجوزہ ترامیم پرممکنہ عملدرآمداورمحاصل اکٹھے کئے جانے کے حوالے سے ان کے اثرات پرتفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پروزیرخزانہ کاکہناتھاکہ تجویزشدہ بجٹ کے حوالے سے پارلیمان میں ہونے والی بحث کافی کارآمدثابت ہوئی ہے اوراس سے وزارت خزانہ اورایف بی آرکوکافی کارآمدتجاویزومعلومات میسرآئی ہیں ،اوراس بحث کی روشنی میں بجٹ پرعام بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیرنے بجٹ میں کافی تبدیلیوں کااعلان کیاہے ۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ وزارت خزانہ نے سینٹ کی جانب سے پیش کردہ 133سفارشات میں سے 57کومکمل یاجزوی طورپرقبول کرلیاہے جبکہ دیگر49سفارشات پرفیصلہ صوبائی حکومتوں اوردیگرمتعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعدکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

سینیٹراسحاق ڈارنے کہاکہ قومی اسمبلی میں بھی حزب اختلاف کی جانب سے پیش کردہ تجاویزکونہایت سنجیدگی سے لیاگیاہے ۔انہوں نے مطلع کیاکہ ہمیں زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے اپنی اولین ترجیحات کاتعین کرناہوگا۔انہوں نے فنانس بل 2014-15ء کی حتمی شکل پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت خزانہ ،ڈاکٹروقارمسعود،مشیربرائے وزارت خزانہ رانااسدامین ،وزیرخزانہ کے مشیرخصوصی شاہدمحمودایف بی آرکے حکام اوروزارت خزانہ کے سینئرافسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :