ڈاکٹر طاہر القادری کا خورشید شاہ کو فون، اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت ، پاکستان میں ہوں گا تو آپ کے ساتھ شرکت کروں گا،حکومت کو چاہیے طاہر القادری کو پاکستان آنے دیں،جلسے جلوسوں سے حکومت نہیں جاتی ،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 21 جون 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کرکے اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں پاکستان میں ہوں گا تو آپ کے ساتھ شرکت کروں گا۔ حکومت کو چاہیے کہ طاہر القادری کو پاکستان آنے دیں۔ جلسے اور جلوسوں سے حکومت نہیں جاتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز طاہر القادری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فون کیا اور انہیں اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ طاہر القادری نے کہا کہ وہ پیر کو سات بجے اسلام آباد میں اتریں گے میری خواہش ہے کہ قائد حزب اختلاف بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ میں اتوار کو ملک سے باہر جارہا ہوں اگر پاکستان میں موجود ہوا تو آؤں گا۔ خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو پاکستان آنے دیں جلسے اور جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔