اوگرا نے پٹرول ، ہائی اوکٹین مہنگا ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کی سمری تیار کرلی ،یکم جولائی سے پٹرول 1.88 روپے، ہائی اوکٹین 2.45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2.20 ، لائٹ ڈیزل 2.10 اور مٹی کا تیل 1.86 روپے فی لیٹر سستا ہوگا

ہفتہ 21 جون 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) اوگرا نے پٹرول اور ہائی اوکٹین مہنگا ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کی سمری تیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 1.88 روپے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2.45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2.20 روپے ، لائٹ ڈیزل 2.10 روپے اور مٹی کا تیل 1.86 روپے فی لیٹر سستا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :