وزیراعظم ، آرمی چیف کاکورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ،شمالی وزیرستان آپریشن پربریفنگ،یادگاہ شہداء پر پھول چڑھائے، وزیراعظم نے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہدایت کردی،آپریشن کی کامیابی کے لیے فوج کو اضافی وسائل فراہم کئے جائینگے،نواز شریف، آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ،دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے اور مواصلاتی مراکز تباہ کردیئے گئے ہیں، آپریشن میں میر علی اور میرانشاہ کا مکمل محاصرہ کیا گیا ہے، 230 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے ، بڑی تعداد میں دہشتگرد سرحد پار کرکے پناہ لے چکے ہیں ۔کور کمانڈر پشاور کی بریفنگ

ہفتہ 21 جون 2014 08:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہدایت کردی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جمعہ کے روز کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے یادگاہ شہداء پر پھول چڑھائے آرمی گریژن میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو کور کمانڈر پشاور نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس میں دہشتگردوں کے اہم ٹھکانے اور مواصلاتی مراکز تباہ کردیئے گئے ہیں آپریشن میں میر علی اور میرانشاہ کا مکمل محاصرہ کیا گیا ہے اور 230 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں دہشتگرد سرحد پار کرکے پناہ لے چکے ہیں،

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے تربیتی اور مواصلاتی سینٹر تباہ کرد ئیے گئے ہیں، بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری بھی تباہ کی گئی،آپریشن تیزی اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، بریفنگ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں بڑی تعداد میں ازبک جنگجو موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، آپریشن کی کامیابی کیلئے فوج کو اضافی وسائل فراہم کریں گے۔ ۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بڑی تعداد میں ازبک جنگجو موجود ہیں

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے فوج کو اضافی وسائل فراہم کئے جائینگے نوازشریف نے مزید بتایا کہ آپریشن پر افغان صدر حامد کرزئی سے بھی بات چیت کی ہے،حامد کرزئی کو شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعظم بعد ازاں گورنر ہاؤس سے یادگار شہداء گئے جہاں پر انہوں نے پھول چڑھائے اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان ، عبدالقادر بلوچ ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔