شمالی وزیرستان میں آپریشن ، نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد پونے دولاکھ تک پہنچ گئی

جمعہ 20 جون 2014 08:07

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 928 ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں میں 38100 خواتین‘ 45500 بچے جبکہ 25886 مرد شامل ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 9 ہزار 486 متاثرین نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کی جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 928 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :