امریکہ کاپاکستان اوراقوام متحدہ کے افغان مہاجرین اورپاکستانی میزبان گھرانوں کے مشترکہ پروگرام کیلئے 89لاکھ ڈالرمالیت کے منصوبے کااعلان

جمعہ 20 جون 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)پاکستان میں امریکی سفیررچڑڈاولسن نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پرامریکی سفارتخانہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر)کے حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کے متاثرہ پناہ گزینوں اورمیزبان علاقہ(آراے ایچ اے )پروگرام کیلئے 89لاکھ ڈالرمالیت کے منصوبے کااعلان کیا۔

آراے ایچ اے افغان پناہ گزینوں کیلئے سلوشنزاسٹرٹیجی (ایس ایس اے آر)کااہم حصہ ہے جس پریواین ایچ سی آرافغان حکومت ،ایران اورپاکستان نے مئی 2012ء میں دستخط کئے تھے ۔امریکی سفیرنے امریکی حکومت کی جانب سے افغان پناہ گزینوں اورپاکستان کے میزبان گھرانوں کیلئے اعانت کواجاگرکیااورافغان پناہ گزینوں کوان کی باعزت وطن واپسی تک تحفظ فراہمی کیلئے کوششیں کرنے پرپاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

1979ء سے اب تک پاکستان نے کشادہ دلی کامظاہرہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ دنیامیں مہاجرین کی سب سے بڑی آبادی کی تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک میزبانی کرنے پرحکومت پاکستان اورپاکستانی عوام کی قدکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں بہت کم ممالک پاکستان کی طرح فیاضی کے ساتھ یہ بوجھ اٹھاسکتے ہیں،جوکہ پاکستان کئی دہائیوں سے اٹھائے ہوئے ہے ۔

امریکہ ہرسال لاکھوں غیرمحفوظ پناہ گزینوں کونئے گھرفراہم کرتاہے ،سال 2013ء کے دوران امریکی محکمہ برائے آبادیات ،مہاجرین ونقل مکانی نے 65ممالک کے 70000افرادکودوبارہ آبادکروایا۔امریکہ دنیابھرمیں سب سے زیادہ مہاجرین کومستقل سکونت فراہم کرتاہے یہ تعداددنیابھرکے تمام ممالک کی جانب سے دی جانے والی مجموعی مستقل سکونت سے بھی زیادہ ہے ۔

امریکہ نے سال 2014ء کے دوران اب تک 166پاکستانی مہاجرین کوقبول کیاہے یہ تعداد2013ء میں قبول کئے گئے 156مہاجرین سے تجاوزکرچکی ہے ۔امریکہ افغان تنازعہ کے متاثرین کی انسانی بنیادوں پرامدادکرنے والادنیاکاسب سے بڑاملک ہے ،سال 2014ء کے دوران امریکہ نے بین الاقوامی اداروں کواسی ملین کی رقم فراہم کی جوخطے میں افغان مہاجرین ،واپس جانے والے افراداورمیزبان گھرانوں کی اعانت پرخرچ ہوگی ۔

امریکہ ان غیرحکومتی اداروں کی بھی اعانت کررہاہے جوان مہاجرین کوتعلیم ،صحت عامہ اوران کی مختلف صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے تربیت فراہم کرتے ہیں یہ اعانت افغان مہاجرین کیلئے امریکہ کے اس طویل المدت عزم کاحصہ ہے جس کامقصدافغان مہاجرین کاتحفظ ان کی واپسی اورانہیں دوبارہ قومی دھارے میں شامل کرناہے 2002ء سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے اس سلسلے میں 950ملین ڈالرسے زائدرقم فراہم کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :