علامہ ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کو صبح چھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے، مختلف فضائی کمپنیوں کی پانچ ٹکٹیں حاصل کرلیں

جمعہ 20 جون 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کو صبح چھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے اس مقصد کیلئے انہوں نے مختلف فضائی کمپنیوں کی پانچ ٹکٹیں حاصل کرلی ہیں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22اور 23جون کی درمیانی شب ہی اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچ جائیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے عمان ، قطر اور امارات کی فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ حاصل کررکھے ہیں اور توقع ہے کہ وہ 23جون کی صبح چھ اور سات بجے کے درمیان اسلام آباد ائرپورٹ پہنچیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے بھرپور استقبال کیلئے ملک بھر میں اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ رات دس بجے ہی ائرپورٹ پہنچ جائیں تاکہ قائد کا بھرپور خیر مقدم کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :