طاہرالقادری کومارنے کامنصوبہ ایک ہفتے قبل بنایاگیاتھا،شفیق گجرعمرورک اوردیگرافسران منصوبے میں شامل ہیں،سابق پولیس افسرعابدباکسر کا انکشاف

جمعہ 20 جون 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)سابق پولیس افسرعابدباکسرنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کومارنے کامنصوبہ ایک ہفتے قبل بنایاگیاتھا،شفیق گجرعمرورک اوردیگرافسران منصوبے میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عابدباکسرنے کہاکہ پولیس مقابلے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرہوتے ہیں ، خود انہوں نے بھی شہبازشریف کے حکم پربے شمارپولیس مقابلوں میں حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کومارنے کامنصوبہ ایک ہفتے قبل بنایاگیاتھا۔بلوچستان سے مشتاق سکھیرا کوبلاکرپنجاب کاآئی جی لگایاگیا،خان بیگ فٹ نہیں آرہے تھے اس لئے مشتاق سکھیراکوبلایاگیا۔

متعلقہ عنوان :