سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دے دی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ، شہداء فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کردیئے ،عدالت عالیہ نے کسی دستیاب میٹریل او رشواہد پر فیصلے دینے کی بجائے عمومی خدشات پر فیصلہ دیا جو اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ،عرفان قادر ایڈووکیٹ

جمعہ 20 جون 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) سپریم کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شہداء فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کردیئے ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مبشر لقمان کی عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کی جانب سے عرفان قادر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے کسی دستیاب میٹریل اور شواہد پر فیصلے دینے کی بجائے عمومی خدشات کو مدنظر ر کھتے ہوئے فیصلہ دیا ۔ فیصلہ اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ آرٹیکل 19پر کسی کو آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مطلوبہ شواہد بھی پیش نہیں کئے گئے لہذا فیصلہ معطل کیا جائے اور ان کے موکل کو پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے اس پر عدالت نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے مبشر لقمان کو پروگرام کرنے کی اجازت دے دی ہے اور شہداء فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :