ملتان، پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ملازم عمر جیلانی کے ا غواء کاروں کے تصویری خاکے جاری کردئیے، پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

جمعرات 19 جون 2014 08:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء) پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ملازم عمر جیلانی کے ا غواء کاروں کے تصویری خاکے جاری کردئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواء کاروں کے تصویری خاکے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اغواء کاروں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں اور ان کی لمبی لمبی داڑھیاں اور مونچھیں ہیں اس حوالے سے پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ملتان سے اغواء کاروں نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے عمر جیلانی جوکہ حساس ادارے کے ملازم بھی ہیں‘ کو اعواء کرلیا تھا۔