بھارت نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات دینے سے انکار کردیا

جمعرات 19 جون 2014 08:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)بھارت نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو جدہ میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا تاہم دونوں رہنماؤں کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی حکام نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو سعودی عرب جانے کے لئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات دینے سے انکارکر دیا۔

دریں اثناء حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ مر فاروق نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے تمام حقوق غصب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی حکام کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔