162 بدامن ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان کا 9واں نمبر ،شام دنیا کا سب سے زیادہ بے امنی کا شکار ملک افغانستان دوسرے نمبر پر ہے، عالمی ادار ے کی رپورٹ

جمعرات 19 جون 2014 08:13

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء ) ایک عالمی ادار ے کی رپورٹ میں شام کو دنیا کا سب سیزیادہ بے امنی کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے ،جبکہ بے امنی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پاکستان نویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ اف پیس اینڈ اکنامکس نے امن وامان کے اعتبار سے دنیا کے162 ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،جس کے مطابق شدید خانہ جنگی کا شکار شام اس وقت بے امنی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے ،بے امنی کے واقعات میں افغانستان کا دوسرا ، جنوبی سوڈان کا تیسرا جبکہ عراق کا چوتھانمبر ہے۔

اس فہرست میں بے امنی کے اعتبار سے پاکستان نویں اور پڑوسی ملک بھارت بیسویں نمبر پر ہے۔برطانیہ 47اور امریکا 101نمبر پر کھڑا ہے،جبکہ ائس لینڈ ، ڈنمارک ، کینیڈا اور اسٹریلیا دنیا کے پرامن ملک قرار دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں ،جس سے پر امن ترقی یافتہ ممالک میں بھی معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے۔رپورٹ میں ان ملکوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ائندہ دو سال میں دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔