منہاج ٹرسٹ پر پولیس کو آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں کی ، رانا ثناء اللہ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انتہائی افسوس ہے ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی اور عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا ہے، فائرنگ کس طرف سے کی گئی فیصلہ کمیشن کرے گا ‘ کسی علاقے کو نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دینگے ،طاہر القادری عوام کی اجتماعی قبر کھودنے کے درپے ہیں، آئینی اور قانونی طریقے سے تبدیلی لائی جا ئے کسی کوبزور طاقت ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جون 2014 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء) صو با ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انتہائی افسوس ہے منہاج ٹرسٹ پر پولیس کو آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تھی واقعہ کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی اور عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ فائرنگ کس طرف سے کی گئی فیصلہ کمیشن کرے گا ۔ علاقے کو نو گو ایریا بنا دیا گیا تھا کسی بھی علاقے کو نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دینگے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انتہائی افسوس ہے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں واقعہ کی تحقیقات کیلئے حکومت نے انکوائری کمیٹی اور عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے جو واقعہ میں ملوث عناصر کا تعین کرے گا اور اس کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن آزاد اور غیر جانبدار ہے اور بغیر کسی دباؤ کے آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گا ۔

حکومتی سطح پر منہاج القرآن ٹرسٹ کے باہر آپریشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا صرف بیریئر ہٹانے کیلئے پولیس گئی واقع کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر القادری فوت ہونے کے بعد بھی قبر میں جانے سے خوفزدہ ہیں اور عوام کی اجتماعی قبر کھودنے کے درپے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا پر اشتعال انگیز تقاریر کی اور اپنے کارکنوں کو میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی دے رہے ہیں وہ ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ملک میں آکر آئینی اور قانونی طریقے سے تبدیلی لائیں کسی کوبزور طاقت ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے طاہر القادری جمہوریت اور آئین کو تسلیم کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منہاج القرآن ٹرسٹ کے باہر آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تھی پولیس نے صرف بیریئر ہٹائے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا فائرنگ پولیس والوں کی طرف سے کی گئی یا منہاج القرآن کی طرف سے کی گئی برآمد ہونے والے اسلحے کو کمیشن میں پیش کیاجائے گا

انہوں نے کہا کہ گلو بٹ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نہیں ہے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی پولیس کی موجودگی میں گلو بٹ نے جو توڑ پھوڑ کی اس پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایریئے کو نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دینگے اور نجی ملیشیا فورس بنانے کی اجازت دینگے اگر کسی بیریئر لگے ہیں تو وہ پولیس کی دستہ میں ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو ائرپورٹ سے لے کر گھر بنانے تک سکیورٹی فراہم کریں لیکن عوام کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دینگے ۔