اسلام آباد،وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس سیکرٹری قانون وانصاف کے دفترمیں منعقدہوا،اجلاس میں وکلاء کے دیرینہ مطالبات پرغورکیا گیا

جمعرات 19 جون 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس آج بروزبدھ سیکرٹری وزارت قانون وانصاف کے دفترمیں منعقدہوا۔جس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف بیرسٹرظفراللہ ،سپیشل سیکرٹری سردارمحمدرضاخان ،صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ ،نائب صدرعبداللہ کاکڑ،سیکرٹری آصف محمودچیمہ ،فنانس سیکرٹری راجہ غضنفرعلی خان ،حلیم بیگ چغتائی،ممبرکے علاوہ وزارت ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن سے ملک ظفرعباس،ڈائریکٹرلاء اورآئی سی ٹی اسلام آبادسے تحصیلداراویس خان نے شرکت کی ۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق اس اجلاس میں وکلاء کے دیرینہ مطالبات زیربحث آئے جس میں خصوصی طورپروزیراعظم پاکستان کے دیئے گئے ٹاسک کی روشنی میں وکلاء کے رہائشی منصوبے کی بابت وزارت قانون وانصاف کی قائم کردہ خصوصی وزٹ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس پرسیکرٹری قانون وانصاف نے اسلام آبادکے زون فورسے ملحقہ علاقہ موضع کری روڈپرموجودتقریباًبارہ ایکڑرقبے کی سمری وزارت قانون اورہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کی مشاورت سے وزیراعظم پاکستان کوبجھوانے کی منظوری دی ۔

اجلاس میں موجودہ پیش کئے گئے بجٹ میں وکلاء پرعائدپروفیشنل ٹیکس کامعاملہ بھی زیربحث آیاجس پرسیکرٹری قانون نے معاملے کووزارت خزانہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔علاوہ ازیں صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔علاوہ ازیں صدرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے سیکرٹری قانون وانصاف کوبتایاکہ سپریم کورٹ بارکی زیرتعمیربلڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،جوکہ تیس جون 2014ء تک مکمل کرلی جائے گی اوراس کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم پاکستان کوکسی بھی موزوں تاریخ پرمدعوکرنے کی خواہش ظاہرکی۔

متعلقہ عنوان :